سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ قصبہ میں جمعہ کو لوگوں نے فورسز کے ہاتھوں گذشتہ ہفتے سات شہریوں کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے کئے۔قصبے میں فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔
نماز جمعہ کے بعد جوں ہی مرکزی جامع مسجد سے نمازی باہر آئے تو اُنہوں نے قصبہ کے مین چوک میں جمع ہوکر نعرے بازی کی۔
مظاہرین کھارہ پورہ، سرنو علاقے میں گذشتہ سنیچر کو فورسز کے ہاتھوں سات شہریوں کی ہلاکت کیخلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کررہے تھے۔
مظاہرین نے فورسز پر سنگباری بھی کی۔
دریں اثناء جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں آج ساتویں روز بھی کاروباری ادارے بند رہے۔
قصبہ میں گذشتہ سنیچر سے لگاتار ہڑتال ہے جس کے دوران دکان اور دیگر کاروباری ادارے مقفل ہیں