سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سوموار کو ایک غیر ریاستی مزدور کو مردہ حالت میں پایا گیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مقامی لوگوں نے مذکورہ لاش کو ادگام نامی گائوں میں پاکر پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا۔
پولیس نے موقع پر آکر32سالہ شخص کی لاش تحویل میں لے لی جس کی پہچان نندا مندا، ساکنہ مغربی بنگال کے طور ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نند ا پلوامہ ضلع میں مزدور کی حیثیت سے کام کررہا تھا۔