سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پولیس نے دوران شب مختلف چھاپوں کے دوران پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔
یہ گرفتاریاں ضلع کے ٹہاب علاقے میں عمل میں لائی گئیں جہاں پولیس نے دوران شب کئی چھاپے مارے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان سے سنگباری کے مختلف کیسوں کو لیکر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔