سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں جمعے کی صبح ایک سڑک حادثے میں 4 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دمہال ہانجی پورہ میں جمعے کی صبح فوج کے 9 ا?ر ا?ر کی ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر ایک نالے میں جاگری جس میں موسلا دھار بارشوں کے باعث پانی کا بہاو¿ بہت تیز تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں چار فوجی جوان زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال دمہال ہانجی پورہ منتقل کیا گیا۔