سرینگر/جنوبی کشمیر کے ترال میں سوموار شام کو نامعلوم بندوق برداروں نے ایک نوجوان کو گولیاں مار کر جاں بحق کردیا۔
اطلاعات کے مطابق محسن احمد وانی ولد غلام احمد وانی کو ریشی پورہ علاقے میں گولیاں ماری گئیں۔
پچیس سالہ محسن کو زخمی حالت میں سب ڈسٹرکٹ ترال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ بیٹھا۔