سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں منگل کو فورسز کے ساتھ گولیوں کے مختصر تبادلے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
یہ واقعہ لیتر نامی علاقے کے چوڈوری باغ گاﺅں میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ جنگجوﺅں نے فوج کی ایک پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے جواب میں فوجی اہلکاروں نے بھی گولیاں چلائیں اور گولیوں کے مختصر تبادلے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
فورسز نے واقعہ کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی ہے تاکہ ممکنہ طور موجودباقی جنگجوﺅں کو بھاگنے کا راستہ نہ مل سکے۔