سرینگر/مشتبہ جنگجوئوں نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک فوجی اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
یہ واقعہ پلوامہ ضلع کے پنگلینہ گائوں میں پیش آیا جہاں 25سالہ عاشق حسین نامی فوجی اہلکار کو اُس کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق عاشق پر نقاب پوشوں نے قریب سے گولیاں چلائیں جس کے بعد اُسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
واقعہ کے بعد فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شرو ع کیا۔
فوج نے تاہم واقعہ کے بارے میں وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاشق نے بہت پہلے فوج کی نوکری چھوڑ رکھی تھی اور وہ اس وقت کوئی فوجی نہیں تھا۔