اننت ناگ // تیسرے مرحلے میں نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ سنیچر کو کٹم ہونے کے بعد جنوبی کشمیر میں بھاجپا امیدواروں کیلئے میدان مارنا آسان ہوگیا ہے کیونکہ انکے مقابلے میں اپوزیشن کی عدم موجودگی میں کوئی امیدوار سامنے نہیں تھا۔تیسرے مرحلے میں ترال، اونتی پورہ،مٹن، سیر ہمدان،عشمقام اور پہلگام میونسپل کمیٹیوں کے انتخابات 13اکتوبر کو ہونگے۔ترال میونسپل کمیٹی کے 13وارڑوں میں صرف 4 امیدوار چنائو لڑرہے ہیں۔ان میں سے 3کشمیری مہا جر پنڈت بھاجپا کے جبکہ ایک آزاد میدوار مقامی ہے۔بھاجپا کے 3 اور آزاد لڑنے والا امیدوار آسانی کیساتھ منتخب ہونگے۔میونسپل کمیٹی اونتی پورہ کے 13وارڈوں میں 3آزاد امیدوار چنائو میدان میں ہیں،یہاں کانگریس یا بھاجپا کے کسی امیدوار نے نامزدگی داخل نہیں کئے ہیں۔میونسپل کمیٹی سیر ہمدان کے 13وارڈوں میںصرف 2امیدواروں نے کاغذات داخل کئے تھے اور یہ دونوں بھاجپا کے ہیں۔دیگر 11وارڈوں میں کوی نہیں لڑ رہا ہے۔عشمقام میونسپل کمیٹی کے 13وارڈوں میں کل 5امیدوار چنائو میدان میں ہیں۔یہ سبھی5امیدوار بھاجپا کے ہیں۔میونسپل کمیٹی پہلگام کے 13وارڑوں میں کل 8امیدوار ہیں۔سبھی 8امیدوار بھاجپا کے ہیں۔یہاں 5وارڈوں میں کوئی امیدوار نہیں ہے۔میونسپل کمیٹی مٹن کے 13وارڑوں میں کل 25امیدوار میدان میں ہیں۔مٹن میں کانگریس اور بھاجپا نے سبھی وارڑوں میں امیدوار کھڑے کئے ہیں۔یہاں سکھ اور مہاجر کشمیری پنڈت چنائو لڑ رہے ہیں۔