جنوبی ضلع کولگام میں 48سالہ شہری پہاڑی سے پھسل کر لقمہ اجل

سری نگر// جنوبی کشمیر میں ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں ایک 48 سالہ شہری ایک پہاڑی سے پھسل کر لقمہ اجل بن گیا۔
ادھر وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں تین روز قبل سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا 17 سالہ نوجوان بھی ہفتے کی صبح زخموں کی نہ تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں ایک 48 سالہ شہری پکنک کے دوران ایک پہاڑی کی چوٹی سے پھسل گیا جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔