جموں/ جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے یہاں جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کر کے وہاں کثیر رخی پروجیکٹ اور کثیر منزلہ پارکنگ کے کام کا جائز ہ لیا۔سپیکر کے ہمراہ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے )کے اعلیٰ افسران اور دیگر محکموں کے افسران بھی تھے۔کام کا جائزہ لینے کے دوران سپیکر موصوف کو جانکاری دی گئی کہ اس پروجیکٹ پر کام شد و مد سے جاری ہے اور اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہیں بتایا گیا کہ ا س 6 منزلہ عمارت سے جموںمیں ٹریفک نظامت میں کافی معقولیت آئے گی کیونکہ اس میں 1300کاروں اور 200سکوٹروں کی پارکنگ کی گنجائش ہو گی۔ ا س کمپلیکس میں کھانے پینے اور بیت الخلاءسمیت تمام سہویات دستیاب ہوں گی۔ڈاکٹر نرمل سنگھ نے متعلقہ حکا م کو ہدایت دی کہ وہ کام کے معیار کو برقرر رکھتے ہوئے اسے اپریل 2019تک مکمل کریں۔ڈاکٹرنرمل سنگھ نے جموں میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ بس سٹینڈ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا ڈی پی آر جلد از جلد تیار کریں۔انہوں نے پی آر اے ایس اے ڈی کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تفاوت کو دُور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔