جنتا دل (یو) لیڈرپر سرینگر میں حملہ

سرینگر/نامعلوم بندوق برادروں نے بدھ کو سرینگر میں  جنتا دل (یو) سے وابستہ ایک لیڈر پر گولیاں چلائیں تاہم وہ اس حملے میں بال بال بچ گیا۔

 نامعلوم بندوق برداروں نے سجاد احمد شاہ کو شہر کے حول علاقے میں اُس وقت گولیوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جب وہ اپنی کار میں سوار تھا۔

پولیس نے کہا کہ سجاد اس حملے میں بال بال بچ گیا۔

 نامعلوم بندوق برداروں کی طرف سے گولیاں چلانے کے اس واقعہ کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشیاں شروع کی گئیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔