پراگ//جمہوریہ چیک کے صدر میلوس زیمین نے افغانستان سے شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) کی افواج کے انخلا کی مذمت کی ہے۔
یہ اطلاع زیمون کے ترجمان نے دی۔ زیمون نے گذشتہ روز بروسیلز میں ناٹو کے سربراہی اجلاس میں متنبہ کیا کہ ناٹو افواج کے انخلا سے افغانستان ”دہشت گردی “کی ایک نئی جگہ بن سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور ناٹو نے یکم مئی سے افغانستان سے اپنی فوج واپس بلانا شروع کردی ہے۔ توقع ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کا عمل 11 ستمبر تک مکمل ہوجائے گا۔