کٹھوعہ//طلباء کواکادمک کلچرل اوردوسالہ ایم بی اے پروگرام کے نصاب سے مانوس کرانے کے لئے منیجمنٹ سکول کٹھوعہ کیمپس جموں یونیورسٹی کی جانب سے یہاں کیمپس میں گیارہویں بیچ کے طلباء کے لئے انڈکشن پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔ا س پروگرام کے دوران یک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں گذشتہ برسوں کے دوران ایم بی اے میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں یادگاری تحفے دیئے گئے۔پروفیسررجنی کانت ریکٹر کٹھوعہ کیمپس نے اس موقعہ پر بزنس کے خدوخال بیان کئے ۔انہوں نے اس ضمن میں بامعنی بحث ومباحثوں کی ضرورت پر زوردیااوراس قسم کے منفرد پروگراموں کے انعقاد کے لئے محکمہ کی کوششوں کوسراہااور اس طرح کے مواقعوں کے انعقاد کوایک معمول بنانے کی ضرورت پرزوردیا۔ ڈاکٹرجیوتی شرماانچارج ہیڈایم بی اے نے اس موقعہ پر خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ ایم بی اے کے تمام فیکلٹی ممبران بشمول پنکج کھجوریہ ، ونے کیسراور سربجیت سنگھ بھی اس موقعہ پرموجودتھے۔
جموں یونیورسٹی کے کٹھوعہ کیمپس میں انڈکشن پروگرام منعقد
