جموں یونیورسٹی کی جانب سے آرایس پورہ میں طبی کیمپ

جموں//سنٹر فارسٹڈی آف سوشل ایکسکلوژن اینڈانکلوسیوپالیسی جموں یونیورسٹی کی جانب سے بال آشرم اورناری نکیتن آرایس پورہ میںانٹی گریٹڈ چائلڈ پروٹیکشن سکیم کے اشتراک سے نیوٹریشن اینڈ باڈی ماس میجرمنٹ کیمپ منعقدکیاجس میں با ل آشرم کے 40 اورناری نکتین کے 20 مکینوں کی طبی جانچ کی گئی۔ اس دوران ڈاکٹروں کی ٹیم نے متوازن غذا، صفائی ستھرائی، روزانہ مناسب کام، انڈوراورآئوٹ ڈورکھیلوں کی اہمیت وغیرہ کے بارے میں جانکاری دی اوران کی جانچ کرکے ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔اس موقعہ پر ڈاکٹرانوپا شرما نے حکومت کی طرف سے بچوں اورخواتین کے تحفظ کے بارے میں سکیموں کی بھی جانکاری دی۔پروفیسرجسبیرسنگھ ،ڈاکٹرارچنابٹ، ڈاکٹر نچاریکاسبھاش،ابھی منیو ڈی ایس بلاوریہ اورٹوینکل موہن ،آرتی چودھری،میناکشی آنند، ساکشی گپتا، دیپتی گپتااورشگون منچنداوغیرہ بھی موجودتھے۔