جموں// جموں ڈویژن میں ڈینگو کے 378 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ زیادہ تر کیس جموں شہر کی رہائشی کالونیوں سے سامنے آئے ہیں۔ریاستی ملیرالوجسٹ ڈاکٹر بیلو شرما نے کہا "ہم نے جموں کے مختلف اضلاع سے تقریبا 37 378 ڈینگو کیس ریکارڈ کیے ہیں"۔شرما نے کہا کہ ڈینگو کیس زیادہ تر جموں سے آئے ہیں یعنی 241 اور 64 ضلع کٹھوعہ سے‘‘۔ریاستی ملیرالوجسٹ نے مزید کہا’’29 معاملات سانبہ ضلع اور چھ ادھم پور ضلع سے آئے ہیں"۔دریں اثنا ایک عہدیدار نے بتایا کہ وہ پانچ کیس جو ضلع ادھمپور سے آئے ہیں اور ایک پہلے سے ڈینگوسے متاثرہ شخص کا دوبارہ نمونہ تھا۔ادھم پور کے ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ’’کل ، ادھم پور میں ڈینگو کے چار کیس تھے اور ایک آج آیا۔ ایک اور پہلے سے متاثرہ ڈینگو کیس کا دہرایا گیا نمونہ تھا ‘‘۔انہوں نے بتایا کہ دو کیس آدرش کالونی سے آئے ہیں ، ایک بدھن محلہ سے ، ایک جب ہرتایان سے اور ایک عمارہ مورہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگو کے پانچ کیسوںمیں تین مریض خواتین ہیں۔