Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

جموں کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے بھیانک نتائج ہوسکتے ہیں: پنن کشمیر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 20, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
جموں//پنن کشمیرنے کہاہے کہ جموں کی ڈیموگرافی کوتبدیل کرنے کی کوشش کرکے جموں کولبنان بنانے کی کوشش ہورہی ہیں جس کے سبب نتائج ہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری مہاجر پنڈتوں کی ایک تنظیم ’پنن کشمیر‘ نے الزام لگایا ہے کہ صوبہ جموں کی ڈیموگرافی تبدیل کرکے اسے دوسرا لبنان بنانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ تنظیم نے جموں میں مقیم چند ہزار روہنگیا پناہ گزینوں کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک مخصوص مذہب اور دوسرے ملکوں کے شہریوں کو یہاں بسایا جارہا ہے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ وادی کشمیر کو تقسیم کرکے وہاں ایک الگ ’پنن کشمیر‘ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ پنن کشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر اجے چرنگو نے پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’گذشتہ مہینے ہم نے پورے صوبہ جموںکا دورہ کیا۔ اس دوران ہمیں معلوم ہوا کہ واقعی صوبے کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اس نے ایک بھیانک شکل اختیار کرلی ہے‘۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ صوبہ جموں کی ڈیموگرافی تبدیل کرکے اسے دوسرا لبنان بنانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا ’جموں کو لبنان بنانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ اس کے لئے اندر اور باہر سے قوتیں کام کررہی ہیں۔ لبنان ایک وقت مڈل ایسٹ میں ایک عیسائی اکثریتی، جمہوری اور سیکولر اسٹیٹ تھالیکن ڈیموگرافی تبدیل کرکے اسے ایک اسلامک اسٹیٹ میں تبدیل کیا گیا۔ لبنان میں پیسہ دیکر لوگوں کو بسایا گیا۔ بعد میں فلسطینی رفوجیوں کو بساکر پورے لبنان کی ڈیموگرافی تبدیل کی گئی۔ صوبہ جموں میں بھی یہی ہورہا ہے۔ بھارتی سرکار کو اسے جنگ جیسی صورتحال سمجھ کر اس سے نمٹنا چاہیے۔ کبھی کبھی ہمیں لگتا ہے کہ بھارتی سرکار جان بوجھ کر خاموش تماشائی بیٹھی ہے‘۔ ڈاکٹر چرنگو نے الزام لگایا کہ جموں میں ایک مخصوص مذہب کے ماننے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی اور دوسرے ملکوں کے شہریوں کو بساکر ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا ’ہم آپ کو یہ بتانا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ جموں کو لبنان بنانے کی منصوبہ بند سازشیں رچی جارہی ہیں۔ قومی مفاد میں ان سازشوں کا توڑ کیا جانا چاہیے۔ ہم یہ بھی کہنا چاہتے ہیں کہ جہادی فورسز اندر اور باہر سے ہمارے جمہوری نظام کو کھوکھلا کرکے یہاں ایک اسلامک اسٹیٹ کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں۔ اگر اس مسئلے پر کان نہ دھرا گیاتو لوگ ڈیموگرافک تبدیلی کے لئے مرکزی سرکار کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے‘۔ پنن کشمیر کے چیئرمین نے وادی میں ایک الگ ’پنن کشمیر‘ کا قیام عمل میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ’جموں وکشمیر میں تب تک امن بحال نہیں ہوگا جب تک وادی کشمیر کو تقسیم کرکے وہاں پنن کشمیر کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا ہے‘۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?