سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 2ماہ سے جہاں سرکاری اسپتالوں میں معمول کی جراحیاں اور او پی ڈی بند پڑے ہیں وہیں پچھلے 15دنوں کے دوران 54کویڈ اسپتالوں میں سے 11خالی ہوگئے ہیں جبکہ دیگر 43کویڈ اسپتالوں میں زیر علاج متاثرین کی تعداد میں 50فیصد کمی آئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں صوبے میں 8جبکہ کشمیر میں 3کویڈ اسپتال خالی ہونے کے علاوہ دیگر کویڈ اسپتالوں سے 1020مریضوں کو گھر رخصت کیا گیا ہے۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 15جون کو جموں و کشمیر میں 11کویڈ اسپتال متاثرین سے خالی ہوگئے ہیں جن میں 8جموں جبکہ 3کشمیر میں ہے۔کشمیر کے 25کویڈ اسپتالوں میں 3خالی ہوگئے ہیں جن میں پرائمری ہیلتھ سنٹر آکورہ اننت ناگ ، پرائمری ہیلتھ سینٹر پرس آباد بڈگام اور سی ایچ سی دیو رشامل ہے جبکہ جموں میں29کویڈ اسپتالوں میں 8خالی ہوگئے ہیں جن میں راجیور گاندھی اسپتال جموں، سی ایچ سی بسولی، سی ایچ سی نگری پرول، سب ضلع اسپتال کٹرا، سی ایچ سی چینی، سی ایچ سی رام نگر، سی ایچ سی رام گڑھ سانبہ اوراے ایچ گڑھوال سانبہ شامل ہے۔ جموں و کشمیر کے ددیگر 43کویڈ اسپتالوں میں زیر علاج متاثرین کی تعداد میں پچھلے 15دنوں کے دوران 1020صحیاب یعینی 50فیصد ہونے کے بعد گھر چلے گئے جبکہ دیگر 1064مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 319جموں کے 21 اور 745متاثرین کشمیر کے 21کویڈ اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کشمیر کے مختلف کویڈ اسپتالوں میں زیر علاج 745متاثرین میںصدر اسپتال میں 161،سکمز صورہ میں 135، سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں 59،سکمز بمنہ میں 43،ڈی آر ڈی او اسپتال کھنمو میں 3، رعناواری میں 8، کشمیر نرسنگ ہوم میں 16، جی ایم سی بارہمولہ میں 61،ایس ڈی ایچ سوپور میں 9، ٹروما اسپتال میں 1،ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں 15،سی ایچ سی حاجن میں 22،پرائمری ہیلتھ سینٹر 14،پرائمری ہیلتھ سینٹر پیٹھکوٹ بڈگام میں 5،سی ایچ سی چھانہ پورہ میں 8، سی ایچ سی ناگم بڑگام میں 6، زچگی اسپتال کولگام میں 14، ضلع اسپتال شوپیان میں 5، ضلع اسپتال پلوامہ میں 51، ضلع اسپتال گاندربل میں 26 اور سی ایچ سی کپوارہ میں صرف 54مریض زیر علاج ہیں۔ اس طرح کشمیر صوبے کے 25کویڈ اسپتالوں میں اب 2608بستر خالی پڑے ہیں لیکن اس کے بائوجود بھی اسپتالوں میں نہ تو او پی ڈی اور نہ ہی معمول کی جراحیوں کو بحال کرنے کا کوئی اقدام اٹھایا گیا ہے۔ جموں صوبے کے 21سرکاری اسپتالوں میں صرف 319متاثرین زیر علاج ہیں جن میں جی ایم سی جموں میں92، ڈی آر ڈی او اسپتال جموں میں 13،سی ڈی اسپتال جموں میں 10، گاندھی نگر اسپتال جموں میں 5، گاندھی نگر اسپتال او لڈ بلاک 7،ایسکام جموں 4، جی ایم سی ڈوڈہ میں43، سی ایچ سی بیروہ میں 5، جی ایم سی راجوری میں 57، جی ایم سی کٹھوعہ میں 8، اے کے گپتا اسپتال کٹھوعہ میں 2، نارائن اسپتال کٹرا میں 2،ضلع اسپتال ریاسی میں 5،ضلع اسپتال کشتواڑ میں 11، ضلع اسپتال پونچھ میں 6،سی ایچ سی مینڈھر میں 2، سی ایچ سی سرنکوٹ میں 11، سی ایچ سی منڈی، ضلع اسپتال ادھمپور، 5،ضلع اسپتال سانبہ میں5اور ضلع اسپتال رام بن میں 2متاثرین شامل ہے۔ اس طرح جموں صوبے کے 29کویڈ اسپتالوں میں کورونا متاثرین کیلئے تیار کئے گئے 2753بستروں میں سے 2434بستر خالی پڑے ہیں جبکہ یہاں بھی سبھی سرکاری اسپتالوں میں عام لوگوں کیلئے اوپی ڈی اور معمول کی جراحیوں کو ابھی بحال نہیں کیا گیا ہے۔