سرینگر//جموں وکشمیرکے طالب علموںکیلئے آرینزگروپ آف کالجز نے مزید100اسکالرشپس کااعلان کیاہے۔یہ اسکالرشپ50لڑکوں اور50لڑکیوں کو دیاجائے گاجس کانصف آرینزاداکرے گا جبکہ باقی نصف تعلیمی قرضے کی صورت میں مہیاکیاجائے گا۔خواہشمندطالب علم اس کیلئے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر1800-123-3633پرمس کال کرسکتے ہیں یاآرینزکی ویب سائٹ website www.aryans.edu.inپررجوع کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر انشوکٹاریہ چیئرمین آرینزگروپ نے کہا کہ یہ اسکالرشپ آرینزکی طرف سے چلائے جارہے مختلف کورسوں میں میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔کٹاریہ نے کہا کہ آرینزمیں پہلے ہی 13بیچ کے مخلتف کورسوں جیسے بی ٹیک،ایل ای ای ٹی،پالی ٹیکنیک ڈپلوما،ایل ایل بی،بی کام،ایل ایل بی،ایم بی اے،بی بی اے،بی سی اے،بی کام،بی ایس سی آنرس،وغیرہ میں داخلے شروع ہوچکے ہیں۔ داخلوں کے سربراہ جسوندرسنگھ نے کہاکہ اس کے پرامن ماحول ہونے کی وجہ سے آرینزجموں وکشمیر کے طلباء کی پہلی پسند بن چکا ہے اورپہلے ہی یہاں جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں کے طالب علم زیرتعلیم ہیں۔جموں کشمیر کیلئے داخلوں کے کارڈنیٹر نشانت نے کہا جموں کشمیر کے طالب علموں نے تعلیم،کھیل کود،تمدن وغیرہ میں کئی سنگ میل بنائے ہیں ۔ان طالب علمو ں نے ٹاپ پوزیشنیں حاصل کی ہیں ۔آرینزکے جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء نے اینڈرائیڈ ایپ ’آرینزسیوکشمیرایپ‘بنایاجو کشمیر میں سیلاب کے دوران بچائو کیلئے تیار کیاگیا ہے ۔آرینزکے جموں کشمیر کے طلباء نے کیپمس کوکاغذسے مبراکرنے کیلئے آرینزاینڈرائیڈ ایپ بنایا۔مالی طور کمزور طلباء کی مدد کیلئے آرینز نے متعدداسکالرشپ اسکیمیں متعارف کی ہیں ۔گروپ ڈاکٹر کرن بیدی اسکالرشپ اسکیم ،بیٹی بچائوبیٹی پڑھائواسکیم ،روشن اسکالرشپ سکیم وغیرہ کے تحت فراہم کئے جارہے ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ آرینز2007 میں قائم کیاگیا ۔آرینزکا کیپمس چندی گڑھ پٹیالہ ہائی وے پر چندی گڑھ کے قریب20ایکڑ رقبے پر محیط ہے ۔گروپ کے تحت انجینئرنگ کالج،منیجمنٹ کالج،بزنس اسکول،ایجوکیشن کالج ،ڈگری کالج،نرسنگ کالج،فارمیسی کالج وغیرہ قائم ہیں۔