سرینگر//یوٹی جموں کشمیر میں حکام نے سنیچر کو بتایا کہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران یہاں866نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں601کا تعلق وادی کشمیر جبکہ265کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد306638تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق گذشتہ شام سے یہاں14کورونا مریض جاں بحق ہوگئے۔