سری نگر//: جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 338 نئے کیس سامنے آئے ۔اسی عرصہ کے دوران یہاں 2 مزید افراد وائرس سے دم توڑ گئے۔
سنیچر کو سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ تازہ کورونا کیسوں میں 100 جموں ڈویڑن جبکہ 238 وادی کشمیر میں سامنے آئے ۔اس طرح یو ٹی میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 316629 ہوگئی۔
اموات کے بارے میں حکام کا کہنا تھا کہ جموں ڈویڑن اور وادی کشمیر سے ایک ایک کورونا مریض کی موت واقع ہوگئی اور اس طرح یہاں کورونا ہلاکتوں کی کل تعداد 4335 ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق تازہ کورونا کیسوں میں سری نگر سے 96 ، بارہمولہ سے 19 ، بڈگام سے 20 ، پلوامہ سے 16 ، کپواڑہ سے 19 ، اننت ناگ سے 19 ، بانڈی پورہ سے 10 ، گاندر بل سے 21 ، کولگام سے 16 ، شوپیان سے 2 ، جموں سے 14 ، ادھم پور سے 4 ، راجوری سے 12 ، ڈوڈہ سے 42 ، کٹھوعہ سے 3 ، کشتواڑ سے 14 ، پونچھ سے 7 اور رم بن سے 4 کیس سامنے آئے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 497 مریض صحتیاب ہوگئے جن میںجموں ڈویڑن سے 177 اور کشمیر سے 320 مریض صحتیاب ہوگئے۔ابھی تک جموں کشمیر میں 316629 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔