سرینگر//جموں و کشمیر میں گذشتہ شام سے کورونا وائرس کے 128 نئے کیس سامنے آئے۔
سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ ان میں سے 38 کیس جموں صوبہ جبکہ90 کیس وادی کشمیر میں ظاہر ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس طرح یوٹی میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 322142 تک پہنچ گئی جن میں سے 316398 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
گذشتہ24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں ایک کورونا مریض کی موت واقع ہوگئی اس طرح یہاں کورونا ہلاکتوں کی کل تعداد
4386 تک پہنچ گئی۔