سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کو 1141نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ان میں707کا تعلق وادی کشمیر جبکہ434کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی کل تعداد142877تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مزید4افراد کی موت واقع ہوگئی۔مذکورہ ذرائع نے کہا کہ تین افراد کی موت کشمیر جبکہ ایک کی موت جموں میں واقع ہوئی۔
مذکورہ ذرائع نے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں ضلع سرینگر کورونا کیسوں میں لگاتار سر فہرست ہے اور یہاں آج 71مسافروں سمیت418کیس سامنے آئے۔ضلع بارہمولہ کا دوسرا نمبر رہا جہاں 136،بڈگام میں25،پلوامہ میں21،کپوارہ میں23،اننت ناگ میں30،بانڈی پورہ میں7،گاندربل میں10،کولگام میں23اوع شوپیان ضلع میں5کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں 215،ادھمپور میں47،راجوری میں13،ڈوڈہ میں 4،کٹھوعہ میں29،سانبہ میں13،کشتواڑ میں8،پونچھ میں9،رام بن میں3اور ضلع ریاسی میں93کیس سامنے آئے۔