سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کو ضلع ترقیاتی کونسل کی280نشستوں کیلئے ووٹ شماری کا آغاز ہوگیا۔ان سیٹوں کیلئے آٹھ مرحلوں پر مشتمل ووٹ ڈالنے کا عمل دو روز قبل مکمل ہوگیا تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جموں کشمیر کے20ضلعوں میںہر ضلع14نشستوں پر مشتمل ہے۔
ان انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی،عوامی اتحاد اور اپنی پارٹی کے مابین سہ رخی مقابلہ ہے۔
ڈی ڈی سی کے انتخابات جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد پہلا جمہوریہ عمل تھا جس میں سرکاری ذرائع کے مطابق لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ذرائع نے کہاکہ انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ دوپہر سے شروع ہوجائے گا۔