جموں کشمیر میں کورونا کے144نئے کیس،متاثرین کی کل تعداد322286

سرینگر//حکام نے جمعہ کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران144نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔
ان میں 94کیسوں کا تعلق وادی کشمیر جبکہ50کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یوٹی میں ابھی تک کورونا متاثرین کی کل تعداد322286 ہوگئی ہے جن میں سے 316496 صحتیاب ہوئے ہیں۔
مہلک وائرس سے ابھی تک جموں کشمیر میں ابھی تک4386افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔