سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 42ہزار 877 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 32طلاب سمیت مزید117 افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 29ہزار 125 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور پیر کو کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 117افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 55اور کشمیر میں 62افراد کی رپورٹں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 62افراد میں سے 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 60مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 62افراد میں سرینگر میں 33،بارہمولہ میں 2،بڈگام میں 8، کولگام میں 5،کپوارہ میں 3،اننت ناگ میں 1،بانڈی پورہ میں 8، گاندربل میں 2جبکہ کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 5ہزار 403ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں اموات کا سلسلہ پھر تھم گیا ہے اور پچھلے 24گھنٹوں کے دوران یہاں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2249بنی ہوئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں 32طالب علموں سمیت مزید 55افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ، سانبہ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 7اضلاع میں 55افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے کے 55متاثرین میں جموں میں 5،ادھمپور میں 2،راجوری میں 32طالب علموں سمیت 40،ڈوڈہ میں 5،، کشتواڑ میں 1، پونچھ میں 1 اور رام بن میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار 722تک پہنچ گئی ہے۔ پیر کو جموں صوبے میں بھی وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2173بنی ہوئی ہے۔