سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کو کم شدت کا زلزلہ آیا،تاہم اس سے کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ جموں کشمیر میں جمعہ کو زلزلے سے زمین پھر ہل گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ صبح11بجکر51منٹ پر زلزے سے زمین ہل گئی،تاہم بیشتر لوگوں نے اس جھٹکے کو محسوس نہیں کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزے کی شدت زلزلہ پیما پر3تھی،جبکہ اس کامرکز جموں صوبہ تھا اور اس کی گہرائی زمین سے 10کلو میٹر نیچے تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ طول بلد33.3ڈگری شمال اور عرض بلد76.6ڈگری مشرق میں پیش آیا۔اس دوران زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی جگہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کے ہر ایک حصے میں زلزلے کے جھٹکے کو محسوس کیا گیا۔