جموں کشمیر میں پارکیں اور باغ کل سے کھلیں گے:بصیر خان

جموں کشمیر انتظامیہ نے منگل کو اعلان کیا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کل سے پارکیں اور باغ کھلیں گے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا”جموں کشمیر میں سبھی پارکیں اور باغ کل سے سر نو کھلیں گے“۔
انہوں نے کہا کہ ان باغوں اور پارکوں کی سیر کیلئے جانے والے ہر شخص کیلئے ماسک پہننا اور سماجی دوری اختیار کرنا لازم ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ داخلوں پر تھرمل سکینر لگے ہونگے اور سینی ٹائزرکا استعمال بھی لازم ہوگا۔
یاد رہے کہ جموں کشمیر کے سبھی باغ اور پارکیں کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال مارچ میں بند ہوئی تھیں۔