سرینگر//جموں و کشمیر میں مزید 14 اموات کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی تعداد بڈھکر 899تک پہنچ گئی جن میں سے 151جموں جبکہ 748کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اتوار کو 116سفر کرنے والوں سمیت مزید 1686افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد54ہزار کا ہندسہ پار کرکے 54096ہوگئی ہے۔ ان میں سے 17388جموں جبکہ 36708کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ تازہ 1686متاثرین میں سے 811کشمیر جبکہ 875جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 811 متاثرین میں سے 185سرینگر، 158 بڈگام، 79بارہمولہ،44پلوامہ، 47 اننت ناگ،62کپوارہ، 128 بانڈی پورہ،22کولگام اور 8کا تعلق شوپیان سے ہے۔ جموں صوبے کے 875میں سے ضلع جموں میں سب سے زیادہ 405، 56 ادھمپور، 70 راجوری، کٹھوعہ48، 29سانبہ، 79 پونچھ، 31 رام بن، 94ڈوڈہ، 18 ریاسی اور 45 کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔
مزید 14اموات
پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں مزید 14افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے جن میں سے 8جموں جبکہ 6کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر یں فوت ہونے والوں میں 3سرینگر، ایک بارہمولہ،ایک بڈگام اور ایک اننت ناگ سے تعلق رکھتا ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ بن پورہ نوگام سے تعلق رکھنے والا 71سالہ شخص، اندرانگر سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شخص اور بمنہ سرینگر سے تعلق رکھنے والا 60سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوگئے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’نمبلہ نار ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والا 70سالہ شخص سکمز صورہ میں نمونیا سے فوت ہوگیا ۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مذکورہ شخص ہائی بلڈپریشر، گردوں کی بیماری اور دیگر بیماریوں میں بھی پہلے سے ہی مبتلا تھا۔ اننت ناگ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’ شانگس اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی ایک 70سالہ معمر خاتون جی ایم سی اننت ناگ میں نمونیا سے فوت ہوگئی‘‘۔ بڈگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ بیروہ سے تعلق رکھنے والی 70سالہ معمر خاتون نمونیا سے اپنے گھر میں ہی فوت ہوگئی‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ معمر خاتون کو بعد از مرگ اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسکے نمونے حاصل کئے گئے جو بعد میں مثبت قرار دی گئی۔ جموں صوبے میں فوت ہونے والے 8افراد میں سے 3جموں، 3راجوری،ایک کٹھوعہ اور ایک کشتواڑ سے تعلق رکھتا ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ گجر نگر کی رہنے والی 53سالہ خاتون، بھارت نگر تلاب تلو سے تعلق رکھنے والی58سالہ خاتون اورمہیشپورہ تلاب تلو سے تعلق رکھنے والا74سالہ شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگئے‘‘۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ دو مریضوں کو موت کے بعد اسپتال لایا گیا جبکہ ایک جی ایم سی جموں میں فوت ہوگیا ۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ سندربنی راجوری سے تعلقرکھنے والا 60سالہ شخص اورگلاٹھی سواری سے تعلق رکھنے والی ایک 70سالہ خاتون کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ان دونوں کی موت جی ایم سی جموں میں ہوئی ہے۔
حکومتی بیان
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے54,096معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے17,481سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک35,737اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد878تک پہنچ گئی ،جن میں سے 727کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور151کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس اتوار کو مزید452شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے146اور کشمیر صوبے کے 306اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 12,31,698ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 13؍ستمبر2020ء کی شام تک 11,77,602نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک52,3,018افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں41,945اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔17,481فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ54,279اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق4,08,435اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
لداخ میں ایک اور فوت
نیوز ڈیسک
لیہہ// مرکزی زیر انتظام لداخ میں اتوار کو ایک اور مریض فوت ہوگیا ۔ اسطرح مرنے والوں کی تعداد 39ہوگئی ہے۔لداخ میں محکمہ صحت نے بتایا کہ سنیچر کو لیہہ ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک 62سالہ مریض نمونیا سے فوت ہوگیا ۔ لیہہ میں اسکی کے ساتھ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16ہوگئی ہے جبکہ دیگر 23افراد کرگل ضلع میں فوت ہوگئے۔ سنیچر کی شام تک مزید 66افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے 37لیہہ اور 29کا تعلق کرگل سے ہے۔
نفسیاتی امراض اسپتال کاٹھی دروازہ | 6ماہ سے کوئی مریض وائرس سے متاثر نہیں ہوا
پرویز احمد
سرینگر //گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے تحت کام کرنے والے ذہنی امراض کے خصوصی اسپتال کاٹھی دروازہ میں ابتک داخل کسی بھی مریض کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ ذہنی امراض سپتال کی انتظامیہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اسپتال میں کووڈ 19پروٹوکول پر اس سختی کیساتھ عمل در آمد ہورہا ہے کہ اسپتال میں نہ سرف داخل مریض اب تک کورونا وائرس سے محفوظ رہے ہیں بلکہ یہاں آنے والے سینکڑوں مریض بھی اس سے بچ پائے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہاں ایس او پیز پر سختی کیساتھ عملدر آمد ہورہا ہے اور طبی نگہداشت کے قواعد و ضوابط پر بھی عمل ہورہا ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ اسپتال میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے کافی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں جن میں او پی ڈی میں آنے والے مریضوں اور عملہ کی سکریننگ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ او پی ڈی میں آنے والے مریضوں اور عملہ میں سے اگر کسی پر شک ہوتا ہے تو اسکا Rapid Antigen Testکیا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر کی وجہ سے اسپتال میں کوئی بھی مریض کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ اسپتال میں داخل 60مریضوں کی تشخیص عمل میں لائی گئی لیکن ان سبھی مریضوں کی رپورٹیں منفی آئیں‘‘۔اسپتال میںطبی جانچ کیلئے روزانہ 250سے زائد مریض آتے ہیں اور ایسی صورتحال میں تمام مریضوں کی سکریننگ لازمی بنتی ہے۔
ملک میں 94 ہزار سے زائد نئے کیسز | ہلاکتوں کی کل تعداد78ہزار 399
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے وباء کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 94 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 1114 افراد لقمہ اجل بن چکے ، جبکہ 78 ہزار سے زائد شفایاب ہوئے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری تازہ ترین اعداد کو شمارکے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 94 ہزار،372 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 47 لاکھ،54 ہزار،357 تک پہنچ گئی اور اس عرصے میں اموات کی تعداد 1،114 سے بڑھ کر 78 ہزار،586 ہوگئی۔ وائرس سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 78 ہزار،399 سے بڑھ کر 37 لاکھ،02 ہزار،596 ہوگئی۔شفایاب ہونے والوں کے مقابلہ میں کیسز کے زیادہ مریض ہونے سے یہ 14 ہزار،859 سے بڑھ کر 9 لاکھ،73 ہزار،175 ہوگئے ہیں۔ ملک کی صرف 11 ریاستوں اورمرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں ہی فعال کیسز کم ہوئے ہیں ، جن میں سب سے زیادہ تامل ناڈو میں 808 اور بہار میں 794 مریض کم ہوئے ہیں۔ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 20.47 فیصد،شفایابی کی شرح 77.88 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.65 فیصد ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسزکی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ اس ریاست میں مزید 8 ہزار،204 نئے کیسز ملنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ،80 ہزار،138 اور 391 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار،115 ہوگئی ہے۔