سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 26665ٹیسٹ کئے گئے جن میں75افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں تاہم اس دوران جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں ایکخاتون فوت ہوگئی ہے۔ جمعرات کو مثبت قرار دئے گئے 75افراد میں سے 65کا تعلق کشمیر سے ہے جن میں سے 44مقامی سطح پر جبکہ 21افراد مختلف ریاستوں اور ممالک سے واپس لوٹے ہیں۔ اس دوران اننت ناگ میں ایک شخص وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ جی ایم سی اننت ناگ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’دانتر اچھہ بل سے تعلق رکھنے والی52سالہ خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے جی ایم سی اننت ناگ میں فوت ہوگئیہے‘‘۔15فروری سے لیکر11 مارچ تک1941افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے1560کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے1560افراد میں سے1053مقامی سطح پر جبکہ 568بیرون ریاستوں اور ممالک سے لوٹے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 75207ہوگئی ہے۔ کشمیر میں 15فروری سے لیکر11مارچ تک13افراد فوت ہوئے ہیں اور اسطرح متوفین کی تعداد 1240ہوگئی ہے۔