سرینگر //جموں و کشمیر میں روزانہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران مزید 158افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔اس سے قبل10جولائی کو 160اور 29دستمبر 2020کو 155 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں تھیں۔ اس دوران ایک 65سالہ خاتون فوت ہوگئی۔ مثبت قرار دئے گئے 158متاثرین میں 27 جموں جبکہ 131کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 131 متاثرین میں 101مقامی سطح جبکہ 30افراد مختلف ریاستوں اور ممالک سے واپس لوٹے۔اتوار کو زرپورہ بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والی 65سالہ خاتون فوت ہوگئی جبکہ متوفین کی تعداد 1249ہوگئی ہے۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 76172ہوگئی ہے جن میں 1011سرگرم معاملات بھی شامل ہیں۔ سرینگر میں 658، بارہمولہ میں 121، بڈگام میں 92،پلوامہ میں 35،کپوارہ میں18، اننت ناگ میں18، بانڈی پورہ میں 12، گاندربل میں 13، کولگام میں16اور 28شوپیان میں سرگرم ہے۔ جموں میں 27افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے23 مقامی سطح جبکہ 4بیرون ریاستوں سے واپس لوٹے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی تعداد 52375ہوگئی ہے جن میں 279سرگرم معاملات بھی شامل ہیں۔ جموں صوبے کے سرگرم معاملات میں جموں ضلع میں 218، ادھمپور میں 11، راجوری میں 6، ڈوڈہ میں 9، کٹھوعہ میں 4، سانبہ میں 5، پونچھ میں 15،رام بن میں 3 اور8ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے میں ابتک وائرس سے 732افراد فوت ہوگئے جبکہ جموں و کشمیر میں 1981افراد کو ابتک وائرس نگل گیا ہے۔