دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد تعمیر و ترقی کا نیا سورج طلوع ، نئی تبدیلیاں آئی ، سیاحت کو فروغ ملا :چُگ
نئی دہلی//جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا سورج طلوع ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چُگ نے کہا کہ جموں کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد ماحول تبدیل ہوا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور اس بات کیلئے وعدہ بند ہے کہ جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوجس پر پہلے ہی کام شروع کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے نئی دلی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی ۔
اس موقعہ پر ان کے ہمراہ بی جے پی جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری سنیل شرما بھی تھے ۔ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کے دوران انہوں نے جموں کشمیر کی صورتحال کے بارے میں انہیں آگاہ کیا ۔ ملاقات کے بعد ترون چگ نے کہا کہ جموںکشمیر کو مکمل طور پر ملک کے ساتھ ضم کرنے کا جو ایجنڈا تھا وہ اگست 2019می ہی مکمل کر لیا گیا اور دفعہ 370جس نے لوگوں میںاونچ نیچ کا فرق رکھا تھا کو ہٹاکر اس مسئلے کو بھی حل کر دیا گیا ۔ چگ نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن سے مقامی سیاسی پارٹی نے خاندانی راج قائم کرکے عیش و عشرت کی زندگیاں بسر کر لی تھی اور جموں کشمیرمیںتعمیر و ترقی کے نام پر لوگوں سے استحصال کیا جار ہا تھا ۔ انہوںنے کہا کہ کپگار گینگ میںشامل لیڈران نے ہمیشہ سے ہی لوگوں کو استحصال کا شکار بنادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد ماحول تبدیل ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ہم جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور اس بات کیلئے وعدہ بند ہے کہ جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوجس پر پہلے ہی کام شروع کیا گیا ہے ۔کشمیر مودی کے دل کے قریب ہے جویہاں پر ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح ڈیولپمنٹ دیکھنا چاہتے ہیں ۔۔ انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر میں لوگ اب بلا کسی جھجک کے ترنگا ہاتھوں میں لیکر لہرارہے ہیں یہاں کے لوگوں کے دلوںسے اب خوف نکل چکا ہے اسی لئے لوگوںنے گپکار گینگ کو شکست دینے کا فیصلہ کیا ہے جنہوںنے گزشتہ ستر برس سے یہاںکے لوگوںکے حقوق کو دبائے رکھا اور ان کو بہت سارے حقوق سے بھی محروم رکنے میںاپنا رول نبھایا تاہم گزشتہ برس اگست کے فیصلے سے یہاں کے لوگوں کے حقوق بحال ہوئے ہیں۔چگ نے کہا کہ جموں کشمیر کے نوجوان ایک نئی تبدیلی دیکھ رہے ہیں جبکہ 8ہزار سے زائد نوجوانوں کو اس سال روز گار فراہم کیا گیا جبکہ آگے بھی روز گار کی مختلف اسکیمیں رائج کی جا رہی ہے ۔
۔ 84 فسادات کیس میں ٹائٹلر کو عدالتی سمن کا خیر مقدم
عظمیٰ نیوز سروس
چنڈی گڑھ// بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چْگ نے کہا کہ 1984 میں سکھوں کے خلاف ہونے والے قتل عام کے ذمہ دار تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا کہ وہ عوامی زندگی میں چاہے کسی بھی اعلیٰ عہدے پر کیوں نہ ہوں۔تین افراد کے قتل اور گرودوارہ میں آتش زنی کے معاملے میں کانگریس کے سینئر لیڈر جگدیش ٹائٹلر کو دہلی کی عدالت کی طلبی کا خیرمقدم کرتے ہوئے چگ نے کہا کہ مودی حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ انصاف ضرور کرے گی جس نے ان کے خلاف تشدد کے معاملات کی دوبارہ جانچ شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی قیادت میں گاندھی خاندان سکھ مخالف فسادات میں ملوث کانگریس لیڈروں کی حفاظت کے لئے اضافی کوششیں کر رہا تھا، اور اب AAP نے بھی ملزم کانگریس لیڈروں کو بچانے کے لئے کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔چگ نے مزید کہا کہ سکھ مخالف فسادات ہندوستانی جمہوریت کا سیاہ ترین باب تھا جس کے لیے کانگریس کو کبھی بری نہیں کیا جا سکتا۔