سرینگر/جموں کشمیر بینک کے ملازمین نے جمعرات کو سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا جس کے دوران مظاہرین نے بینک سے متعلق گورنر انتظامیہ کے حالیہ فیصلے کو واپس لئے جانے کی مانگ کی۔
گورنر انتظامیہ نے حال ہی میں اپنے ایک فیصلے میں جموں کشمیر بینک کو پی ایس یو ذمرے میں لایا جس کی شدید مخالفت کی جارہی ہے۔
آج کے مظاہرے کا اہتمام آل جموں کشمیر بینک آفیسرس فیڈریشن نے کیا تھا جس کے دوران حکومتی فیصلے کی شدید مخالفت کی گئی۔
ملازمین بینک کے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹرس کے احاطے میں جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر بینک کو پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ ذمرے میں لانے کے فیصلے کو واپس لینے کے حق میں نعرے درج تھے۔