سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی)نے جمعرات کو سرینگر میں جموں کشمیر بینک کو پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (پی ایس یو) قرار دئے جانے کیخلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو فوری طور واپس لیا جانا چاہئے۔
پارٹی سے وابستہ بیسیوں لیڈران اور کارکنوں نے سابق وزیر نعیم اختر کی قیادت میں صدر دفتر سے پریس کالونی تک احتجاجی مارچ کا منصوبہ بنایا تھا۔
تاہم پولیس نے مظاہرین کوپولو ویو میں ہی روک کر آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔
مظاہرین گورنر انتظامیہ کے فیصلے کیخلاف شدید نعرے بلند کررہے تھے۔
نعیم اختر نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر بینک کو پی ایس یو دائرے میں لانا جموں کشمیر کی اقتصادیات پر حملہ ہے۔انہوں نے فیصلہ واپس لینے پر زور دیا۔