سرینگر//جموں و کشمیر اور لداخ میں کم سے کم درجہ حرارت میں مزید بہتری درج کی گئی ہے جبکہ6دسمبر تک وادی کشمیر میں موسم خشک رہنے کی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے ۔ کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر اور لداخ میں رات کے درجہ حرارت میں مزید بہتری درج ریکارڑ کی گئی ۔محکمہ موسمیات نے بتایا اس دوران وادی میں6دسمبرتک موسم عموماً خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اس کے بعد لداخ اور جموں و کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائرایکٹر سونم لوٹس نے بتایا موسم 6 دسمبر تک خشک رہے گا جبکہ 7اور8دسمبر کو برف باری اور باشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ کو چھوڑ کر وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔جبکہ گلمرگ میں درجہ حرارت منفی1داگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوااورسرینگر میںکم سے کم درجہ حرات 1.0ڈگری سیلشیس،پہلگام0.2 سینٹی گریڈریکارڈ ہوا ۔اسی طرح لیہہ قصبہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.7 اور کرگل منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔