سری نگر// جموں و کشمیر کے محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر فائنانس ، محمد رفیق ایمز نئی دہلی میںکچھ دن زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔
رفیق کو 25 جون کو فالج کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انہیں جدید علاج کے لئے ایمز منتقل کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق انہیں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور کل رات انہوں نے آخری سانس لی۔
جموں و کشمیر کے محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن نے محمدرفیق کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے سوگوار کنبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔