جموں کشمیرلبریشن فرنٹ غیر قانونی قرار

سرینگر/مرکزی سرکار نے جمعہ کو جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کو غیر قانونی تنظیم قرار دیدیا۔

 خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق محمد یاسین ملک کی قیادت والی لبریشن فرنٹ کو اس کی علیحدگی پسندی کی بنا پر غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

تنظیم کیخلاف غیر قانونی سرگرمیوں (کے بچائو)سے متعلق قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ملک فی الوقت جموں کے کوٹ بلوال جیل میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقید ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جموں کشمیر جماعت اسلامی کو غیر قانونی تنظیم قرار دیا گیا ہے۔