سرینگر//جموں کشمیر اسٹیٹ اسپورٹس کونسل یوتھ فٹبال لیگ کے آخری مرحلے کے پانچویں روزتین میچ کھیلے گئے۔پہلا میچ سرینگر اور لہہ کی لڑکیوں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔لہہ کی ٹیم نے کھیل کے پہلے نصف میں ایک گول کرکے برتری حاصل کی جبکہ کھیل کے دوسرے نصف میں سرینگرکی ٹیم نے حملہ کرکے مقابلے کوایک گول کرکے برابر کیا۔لہہ کی ٹیم نے کھیل کے آخری لمحات میں دو گول یکے بعد دیگر کرکے کھیل کا پانسہ اپنے حق میں پلٹ دیا۔سرینگر کی طرف سے مہ روش نے واحد گول کیا جبکہ سونم انگمونے لہہ کی طرف سے ایک گول کیا جبکہ جگمت چوزن نے دو گول کئے۔دوسرے میچ میں جموں کی لڑکیوں نے بارہمولہ کی لڑکیوں کی ٹیم کو ایک گول سے ہرایا۔دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرکے تماشائیوں سے داد وصول کی۔ تیسرااورآخری میچ اننت ناگ اور بانڈی پورہ کے لڑکوں کے درمیان ہوا۔دونوں ٹیموں نے کھیل کے پہلے نصف میں متوازن کھیل کا مظاہرہ کیا۔اننت ناگ کی ٹیم نے کھیل کے دوسرے نصف میں جارحانہ طور کھیلتے ہوئے ایک گول اسکورکیااور میچ کو اپنے حق میں کیا ۔اس کے بعداننت ناگ کی ٹیم نے دوگول اور کرکے میچ کوصٖر کے مقابلے تین گولوں سے جیت لیا۔کل لیگ کے چھٹے روز دومیچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ لڑکوں کی کیٹگری میں سامبااورسرینگر کے درمیان ہوگاجبکہ لڑکیوں کی کیٹگری میں دوسرامیچ لہہ اور جموں کے درمیان کھیلاجائیگا۔