جموں پونچھ شاہراہ پر پسی گرآئی

 راجوری //جموں پونچھ شاہراہ پر ناریاں کے مقام بھاری بارش کے دوران ایک پسی گرآئی جس میں زد میں آکر ایک مسافر بس بال بال حادثے سے بچ گئی ۔اس پسی کے باعث شاہراہ پر لگ بھگ ایک گھنٹہ تک ٹریفک متاثر رہا ۔ذرائع کے مطابق صبح کے وقت پنڈ ناریاں میں پتھر اور مٹی کا ملبہ سڑک پر گرآیا جس سے ٹریفک متاثر رہا۔ذرائع نے بتایاکہ جب ملبہ گررہاتھا اسی دوران ایک مسافر بس وہاں سے گزر رہی تھی جو حادثے سے بال بال بچ گئی ۔بعد میں حکام نے ملبہ ہٹاکرٹریفک بحال کردیا ۔