جموں پونچھ شاہراہ پر سڑک حادثہ، نوجوان از جان 6 دیگر زخمی

جموں// جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں سات افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔
 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاسی جموں کے کالی دھر علاقے میں گزشتہ رات ایکوگاڑی زیر نمبر (JK11B-2928) لڑھک کر کھائی میں جاگری جس وجہ سے اُس میں سوار سات افراد خون میں لت ہوئے۔
 
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے 30 سالہ نوجوان محمد جاوید ولد عبدالعزیز ساکن سرنکوٹ پونچھ کو مردہ قرار دیا۔
 
زخمیوں کو علاج و معالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے۔
 
سرکاری ذرائع نے زخمیوں کی شناخت 22 سالہ محمد حافظ ولد محمد اعظم ساکن سرنکوٹ پونچھ ، 18سالہ وسیم انزم ولد منیر حسین ساکن کوٹر ناکا ، 25 سالہ محمد تاج ولد خادم حسین ساکن سرنکوٹ پونچھ ، 22 سالہ محمد عارف ولد محمد صابر ساکن پونچھ 22 سالہ ظہیر احمد ولدمحمد لطیف ساکن پونچھ اور 19سالہ عامر ولد منظور حسین ساکن راجوری کے بطورکی ہے۔
 
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔