جموں پردیش مہیلا کانگریس کی جانب سے متعدد اجلاس منعقد

جموں//جموں۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے کانگریس پارٹی کے امیدوار رمن بھلہ کی حمایت کے لئے پردیش مہلا کانگریس کی جانب سے شہر کے ڈ وڈہ بستی،بیلی چرانا ،ستواری اور منڈال فلائیں میں متعدد اجلاس منعقدکئے۔ ایک بیان کے مطابق پردیش مہلا کانگریس صدر اند وپوار نے ان اجلاسوں کی صدارت کی  اور کارکنوں اور ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس واحد ایک ایسی پارٹی ہے جو ملک کو متحد رکھنے کی اہلیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ سے ہی سیکولر اقدار کی آبیاری کی ہے ،جبکہ این ڈی اے نے فقط جملہ بازی کی ہے اورا پنے دور اقتدار میں کھوکھے وعدے کئے ہیں۔انہوں نے پارٹی صدر راہل گاندھی کی جانب سے جاری کئے ہوئے انتخابی منشور کو نہایت ہی قابل لاگو اور قابل عمل قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے منشور میں ہر ایک طبقہ اور سماج کو برابر کا حصہ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو 33% نشستوں کی ریزرویشن ، بہتر تعلیم ،ہیلتھ پالیساںفراہم کی ہیں۔انہوں نے لوگوں کو کانگریس پر اعتماد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ سے رمن بھلہ اور اودہمپور ۔کٹھوعہ۔ڈوڈہ سے وکرما دتیہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔