سرینگر// گزشتہ برس جولائی کے مہینے تک جموں کشمیرسے تعلق رکھنے والے22افرادغیرملکی جیلوں میں بندتھے اوراب اُن کی تعدادکم ہوکر9ہوئی ہے ۔سی این ایس کے مطابق خارجی امور کے وزیرمملکت وی مرلی دھرن نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ گزشتہ برس جولائی کے مہینے میں جموں کشمیرسے تعلق رکھنے والے22افراد غیرملکی جیلوں میں بندتھے اوراب اُن کی تعداد9ہے۔وی مرلی دھرن نے سی پی آئی کے ،کے سوماپرسادکے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہاکہ15جولائی 2019تک غیرملکی جیلوں میں جموںکشمیرکے باشندوں کی تعداد 22تھی جو31جنوری2020تک کم ہوکر9رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس 22 افراد میں سے11 کو سعودی عرب،7کو پاکستان میں ، اورایک ایک کوچین، کمبوڈیا اور بنگلہ دیش میں قید کیا گیاتھا۔