سری نگر// جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں گذشتہ شام سے مکمل کورونا لاک ڈاون نافذ رہنے سے تمام تر معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے کورونا لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے جمعرات کی شام سے یونین ٹریٹری کے گیارہ اضلاع میں لاک ڈاون نافذ کیا تھا جس کو جمعے کی شام سے بڑھا کر سبھی بیس اضلاع میں نافذ کر دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق یہ لاک ڈاون پیر کی صبح تک جاری رہے گا۔