جموں //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اسٹوڈنٹس ایکسپیریئنس ان انٹر اسٹیٹ لیونگ اقدام کے تحت جموں کشمیر کا دورہ کرنے والے طلباء کے ایک وفد سے بات چیت کی۔شمال مشرق کے طلبا ءنے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ بات چیت میں اپنے دورے کے تجربات کو شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کا حصہ بننا ایک اعزاز کی بات ہے جس نے انہیں ملک کے مختلف حصوں کی متنوع اور بھرپور ثقافت کا مشاہدہ کرنے کے قابل بنایا۔طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ SEIL کا دورہ بھائی چارے، اتحاد اور ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد پہل ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ SEIL کا دورہ یکم فروری کو شروع ہوا تھا اور اس سے قبل وفد نے چار روزہ دورے پر جموں پہنچنے سے پہلے اتر پردیش کے کچھ حصوں کا دورہ کیا۔