سرینگر// نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکرٹری شیخ مصطفیٰ کمال نے کل کہا کہ مرکزی سرکار کو فی الفور جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ بحال کرنا چاہئے ۔پارٹی ہیڈ کوارٹر پر عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آنجہانی مہاراجہ نے 3شرائط پر رشتہ جوڑا اور ان ہی کی درخواست پر کشمیر میں ہند فوج کی آمد ہوئی تاہم بدقسمتی سے آج دلی کے سخت گیر اور فرقہ پرست حکمران نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کئے گئے تحریری وعدوں خاص کر دفعہ370اور 35اے کے تحت جو آئینی مراعات سے محروم کردیا گیا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی آبائی اور سیاسی نمائدہ جماعت کے امیدواروں کو ڈی ڈی سی ،پنچایت اور یو ایل بی کے انتخابات میں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔