جموں//پرنسپل سیکریٹری محکمہ مکانات و شہری ترقی دھیرج گپتانے جموں و کشمیر میں جدید ذبح خانوں کے قیام سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن اونی لواسا، کمشنر پولیوشن کنٹرول بورڈ بی ایم شرما، ڈائریکٹر یو ایل بی جموں اصغر حسین، سپیشل سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی شوکت میر، ایڈیشنل سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ڈاکٹر آر ایس شرما ، کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن غضنفر علی ،ڈائریکٹر یو ایل بی کشمیر ریاض احمد کے علاوہ اینمل اینڈ ہسبنڈری ، پولیس اور دیگر محکموں کے نمائندوںنے شرکت کی۔اس موقعہ پر پرنسپل سیکریٹری نے اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذبح خانوں کے لئے مفصل پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کو سپریم کورٹ آف اِنڈیاکے رہنما اصولوں کے ساتھ مستقل طور پر عمل کرنا چاہئے۔پرنسپل سیکرٹری نے خواہش ظاہر کی کہ تمام لازمی تقاضوں کو جدید ذبح خانوں کا حصہ بننا چاہئے جبکہ میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ فنڈس کی ضرورت کے پیش نظر پی پی پی موڈ سمیت ایسے منصوبوں کے لئے فنڈ کے دیگر آپشن بھی تلاش کئے جائیں گے ۔جموں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ساتھ سری نگر میونسپل کارپوریشن کے زیر تعمیر جدیدذبح خانوں میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔متعلقہ کمشنروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔پرنسپل سیکریٹری کو بتایا گیا کہ جموں و کشمیریوٹی کے ماڈل ڈی پی آر کی جانچ کے لئے ایک ماہر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔