سرینگر // جموں کشمیر حکومت نے فارنیسک سائنس لیبارٹری کو انتظامی خود مختاری دیدی ہے۔اس ضمن میں پرنسپل سیکریٹری محکمہ امور داخلہ شالین کابرا کی جانب سے باضابطہ طور پر ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی احکامات مجریہ 1996میں جزوی ترمیم کر کے فارینسک سائنس لیبارٹری( ایف ایس ایل) کے کام کاج کو مزید موثر بنانے اور اسکی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اسے انتظامی خود مختاری دی جارہی ہے۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ انتظامی امور چلانے میں ایف ایس ایل خودمختار ادارہ ہوگا جو براہ راست محکمہ امور داخلہ کی زیر نگرانی رہے گا۔واضح رہے کہ ابھی تک ایف ایس ایل کے انتظامی امور پولیس کے تابع تھے جسے اب محکمہ داخلہ کو سونپے گئے ہیں۔
جموں و کشمیر فارنسک لبارٹری علیحدہ محکمہ قرار
