جموں و کشمیر بینک کے دیہی خود روزگار ٹریننگ انسٹی چیوٹ گاندربل میں تربیتی پروگرام مکمل

سرینگر//  جموں و کشمیر بینک کے دیہی خود روزگار ٹریننگ انسٹی چیوٹ  گاندربل میں دس روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوا جس میں ضلع سے وابستہ 35 بے روزگار نوجوانوں کو تربیت دی گئی۔ ان نوجوانوں کا تعلق ضلع کے گاندربل،  وانگت، چونٹ ولی وار، گگن گیر اور سونہ مرگ علاقوں سے تھا۔ ضلع میں اس ٹریننگ کا انعقاد پرائم منسٹرس ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کے تحت کیا گیا۔ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب پر کلسٹر ہیڈ گاندربل فرحت عباس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کارڈنیٹر  KVIC  ریاض احمد، ڈائر یکٹر رِسیٹی منظور الحسین ، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر فاروق احمد وانی اور دیگر متعلقین موجود تھے۔ مہمان خصوصی فرحت عباس نے اختتامی تقریب پر کہا کہ ریاست میں خود روزگار اسکیموں کی کامیا ب عمل آوری میں جے کے بینک رسیٹی سینٹروں کا ایک کلیدی رول رہا ہے اورہر خواہشمند امیدوار کیلئے ایسی تربیت سود مند ثابت ہورہی ہے۔ رسیٹی گاندربل کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر رِسیٹی نے کہا کہ   KVIB, DIC  اور KVIC  جیسی سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے سفارش کردہ امیدواروں کے علاوہ یہ ٹریننگ انسٹی چیوٹ معاشی طور کمزور طبقوں سے وابستہ امیدواروں کو بھی تربیت کیلئے راغب کر رہا ہے تاکہ وہ خود روزگار اسکیموں کے ذریعے خود کفالت کی طرف مائل ہوجائیں۔لیڈ ڈسٹرکٹ منجر گاندربل فاروق احمد وانی نے کہا کہ جے کے بینک اپنے RSETI  مشن کے تحت غریب اور پسماندہ  بے روزگار نوجوانوں کیلئے مشعل راہ  ثابت ہورہا ہے۔اس موقع پر کلسٹر ہیڈ نے تربیت سے فارغ 35 امیدواروں میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اپریل 2018 سے اس مرکز نے پر ائم منسٹرس ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (PMEGP) کے تحت 210  امیدواروں کو تربیت دی ہے۔