سرینگر//جموں کشمیر بنک کے چیئرمین وچیف ایگزیکیٹوافسرپرویزاحمد سوموار کو جموں کشمیر بنک کے متوفی ایگزیکیٹوجمیل احمدباباکے گھر تعزیت پرسی کیلئے گیا۔اس موقعہ پر اُ ن کے ہمراہ بنک کے دیگرحکام بھی تھے۔چیئرمین بنک نے جمیل احمد باباکی اچانک موت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے پسماندگان کی ڈھار س بندھائی۔انہوں نے کہا کہ بنک ایک محنتی اور ایماندار ایگزیکیٹوکی خدمات سے محروم ہوگیا۔