سرینگر//صدر جمہوریہ رام ناتھ کووندنے موہن لال منہاس اور محمد اکرم چودھری کوجموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کیلئے بطور جج مقررکیاہے،دونوںنئے نامزدججوں کی تقرری اس دن سے عمل میں آئے گی جس دن وہ عہدہ سنبھالیں گے۔قانون و انصاف کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ حکم کے مطابق، موہن لال منہاس اور محمد اکرچودھری کی تقرری صدر جمہوریہ نے آئین ہند کے آرٹیکل 217 کی شق (۱) کے تحت کی ہے۔2نئے ججوں کی تقرری کے ساتھ ،جموں و کشمیر اور لداخ میں مشترکہ اعلیٰ عدالت میں بنچ کی تعداد،13 ہو جائے گی۔
جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ2نئے ججوں کی تقرری کو منظوری
