سرینگر// اکسویں صدی میں، جہاں دنیا میں ٹریفک نظام میں انقلابی بہتری آئی ہے ،وہیں جموں وکشمیر میں ابھی تک ٹریفک نظام کے حوالے سے روایتی نظام جاری ہے جس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ آئے روز سڑک حادثات پیش آتے ہیں اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاں ہو جاتا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق یہاں ہر سال اوسطاً6ہزار سے زائد سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں جن میں 700لوگ ہلاک اور7000کے قریب زخمی ہو جاتے ہیں۔ وادی میں ایسے ہزاروں گھر ہیں جہاں نہ صرف نوجوان بلکہ مرد وخواتین سڑک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کئی گھر ایسے ہیں جہاں پر آج بھی لوگ اپاہچ ہو کر بے یار ومدد گار ہیں ۔رواں سال نومبر تک جموں وکشمیر میں 5036 سڑک حادثات رونما ہوئے تھے جس میں 713افراد ہلاک اور 6447زخمی ہوئے ہیں ۔محکمہ ٹریفک کے ا عدادو شمار کے مطابق جنوری میں 341سڑک حادثات ہوئے جس میں 33لوگوں کی موت جبکہ 432افراد زخمی ہوئے تھے ۔فروری میں 382سڑک حادثات کے دوران 54افراد کی موت ہوئی اور 488افراد زخمی ہوئے ۔مارچ کے مہینے میں 477سڑک حادثات رونما ہوئے جس میں 57لوگوں کی موت ہوئی جبکہ 610افراد زخمی ہوئے ۔ اپریل کے مہینے میں بھی موت کا خونین رقص جاری رہا اور اس ماہ 444سڑک حادثات کے دوران 65افراد ہلاک اور 591زخمی ہوئے ۔مئی کے مہینے میں 383سڑک حادثات کے دوران 55لوگوں کی موت ہوئی جبکہ 435افراد زخمی ہوئے ۔جون میں 465سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں 62لوگوں کی موت ہوئی اور 570افراد زخمی ہوئے ۔جولائی کے مہینے میں 526سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں 77لوگوں کی موت اور 751زخمی ہوئے۔ اگست کے اعدادوشمار دیتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ 503سڑک حادثات میں 71لوگوں کی موت ہوئی اور 655زخمی ہوئے ۔ستمبر میں 510سڑک حادثات کے دوران 64لوگوں کی موت ہوئی اور 634زخمی ہوئے اور اسی طرح رواں سال اکتوبر تک جموں وکشمیر کی سڑکوں پر 4031سڑک حادثات میں 538لوگ ہلاک اور5166زخمی ہوئے ہیں ۔نومبر کے مہینے میں 515سڑک حادثات کے دوران 86لوگوں کی موت ہوئی اور 635 افراد زخمی ہوئے ۔ گذشتہ 11برسوں کے دوران جموں وکشمیر کی سڑکوں پر 71ہزار 2سو 32سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں 11ہزار 7سو 68افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 97ہزار 7سو 79افراز زخمی ہوئے ہیں ۔سال2020میں جموں وکشمیر کی سڑکوں پر 4860سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس دوران 728افراد ہلاک اور 5894زخمی ہوئے ہیں ۔سال2019میں کل5796سڑک حادثات رونما ہوئے جس میں 996افراد ہلاک اور 7532زخمی ہوئے ہیں ۔سال2018میں 5978 سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں 984 افراد ہلاک اور 7845 زخمی ہوئے ۔سال2017میں 5624سڑک حادثات کے دوران 926ہلاک اور 7419زخمی ہوئے ۔ 2016میں 5836سڑک حادثات پیش آئے جن میں 917 ہلاک اور 8142 زخمی ہوئے ۔سال2016میں 5501سڑک حادثات کے دوران 958افراد ہلاک اور 7677زخمی ہوئے ۔سال2015میں 5836سڑک حادثات رونما ہوئے جس دوران 917 افراد ہلاک اور 8142 زخمی ہوئے ۔ سال 2014میں 5861سڑک حادثات کے دوران 992افراد ہلاک اور 8043زخمی ہوئے ۔سال2013میں 6469سڑک حادثات کے دوران 990افراد ہلاک اور8681زخمی ہوئے ۔سال2012میں 6709سڑک حادثات کے دوران 1165 افراد ہلاک اور9755زخمی ہوئے ۔سال2011کے دورا ن 6644سڑک حادثات میں 1121افراد ہلاک اور 9994زخمی ہوئے ۔2010میں 6120 سڑک حادثات میں 1073 افراد کی ہلاکت ہوئی اور8655زخمی ہوئے ۔محکمہ ٹریفک کے عہدیداران کے مطابق ان حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، غیر معیاری سڑکیں، ناقابل استعمال پرانی گاڑیوں ، تیز رفتاری ، موبائل فون کا استعمال اور اوولوڈنگ قررار دے رہے ہیں ۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس سب کی روکتھام کیلئے صرف چالان کرنا ہی کافی نہیں ہے بلکہ سرکار کو اس کیلئے کوئی ٹھوس پالیسی اپنانی چاہئے۔